بریکنگ نیوز

ہمارا گروپ پوری طرح متحد ہے، چوہدری خورشید بیگ

Ch Khursheed Baig
ڈھڈیال(نمائندہ راول نیوز) سر دار گروپ ڈھڈیال کے سر براہ اور امیدوار چیئر مین برائے یو سی ڈھڈیال چوہدری خورشید بیگ نے کہا ہے کہ ہمارا گروپ پوری طرح متحد ہے اس میں کسی قسم کی دراڑ کا سوا ل ہی پید ا نہیں ہو تا ۔خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مکمل پینل کا اعلان کر دیا ہے ہمارے کسی نامزد کونسلر کا سر دار گروپ کو چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ہمارے نا مزد کونسلروں میں سے کسی کی کوئی پر کشش پیشکش کی تو انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور انکی اہلیت سب پر آشکار ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے دو قصبات سانگ کلاں اور سانگ خورد میں وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے حلقہ کے عوام کے علاوہ اپنی قیادت کو بھی مایوس کیا ہے جسکی وجہ سے وہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی مسترد ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*