بریکنگ نیوز

بیول گوجرخان و بیول کلرسیداں روڈ پر تعمیراتی کام مکمل بندکردیاگیا

ViviLnk

ViviLnk

بیول(نامہ نگار)ناقص تعمیراتی میٹریل کا استعمال یا مقامی قیادت کی اختیارات کی جنگ ،بیول گوجرخان و بیول کلرسیداں روڈ پر تعمیراتی کام مکمل بندکردیاگیا ، آمدورفت میں شدید تعطل،عوامی و سماجی حلقوں کا مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے نوٹس کامطالبہ۔ بیول گوجرخان روڈاور بیول کلرسیداں روڈ کی تعمیر ومرمت کا کام زوروشور سے شروع کیاگیا بیان بازیوں میں مسلسل کارپٹ تعمیر کے دعوے کیے گئے مگر کارپٹ تو درکنار دونوں سڑکوں کی تعمیر میں تارکول اور معمولی بجری خاکہ سے کام چلانے کی کوشش کی گئی عوامی حلقوں کی دہائی پر سڑک کا کام روک دیاگیا یا مقامی ن لیگی قیادت میں اختیارات کی جنگ کی وجہ سے سڑکوں پر کام روک دیاگیا واضح تونہ ہوسکا عوامی رائے کے مطابق اختیارات کی جنگ تعمیری کام میں رکاوٹ بنی جبکہ بعض افراد کاکہناہے کہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے تعمیری کام بند کردیاگیا فنڈز کی قلت ناقص میٹریل کے استعمال کا سبب بنی ،اختیارات کی جنگ نے تعمیری کام میں رکاوٹ ڈالی یامسائل کو بڑھانے کی کوشش کی گئی مقامی افراد کو اس سے کوئی غرض نہیں عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ دونوں سڑکوں کی تعمیر معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ سفری مشکلات کاخاتمہ ممکن ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*