بریکنگ نیوز

پیپلز پارٹی نے کبھی بھی نظریاتی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، راجہ پرویز اشرف

11813286_1021679694535512_4030190766730201642_nمندرہ(ساجد نقوی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انتقامی طرز حکمرانی کی بجائے مفاہمت ،رواداری ،وضع داری ،شاہستگی اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا جموری کلچر متعارف کرایا بھٹو ازم اور بے نظیر کے مشن کی تکمیل کے لیے تمام سازشی ٹولے کی سازشوں کو جوتی کی نوک پر کرھ کر عوام کی خدمت کے لیے کوشاں رہے گے تحصیل گو جر خان کی تقدیر بدلنے کا جو تہیہ کیا الحمد و للہ اسمیں کافی حد تک سر خرو ہوئے آئندہ بھی اگر اللہ نے موقع دے پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کریں گے اور عوام کی خاطر نیب چاہے جتنے مرضی ریفرنس دائر کرے بھگتنے کے لیے تیار ہیں نیب کے ریفرنسوں کے خوف سے ڈرنے والے نہیں۔آمدہ بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر انشاء اللہ کامیابی حاصل کر یں گے مخالفین اپنی عبرتناک شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں پیپلز پارٹی نے کبھی بھی نظریاتی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی 6ماہ میں بجلی بحران ختم کرنے کے دعوے دار آج عوام سے نظریں چرا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے راول پریس کلب مندرہ کے جنرل سکیرٹری خالد محمود قریشی کی ہمشیرہ کی چہلم کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الحاج فرخ اقبال ،چوہدری قلیم ،ایریا منیجر راجہ تنویر کوثر ، ساجد نقوی،کامران قریشی ،عبدالواحد میر ،تنویر حسین ،ایم رمضان قریشی ،گلفراز انجم ،مولانا عبد القیوم نقشبندی و دیگر بھی موجود تھے ۔انھوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کی خاطر بلا امتیاز میگاپراجیکٹ گھر گھر بجلی ،سوئی گیس ،سڑکیں ،روز گار و دیگر منصوبے دیے ۔ اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارے مختصر دور میں ترقیاتی کام ہوئے یا پھر ان ڈھائی سالوں میں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*