بریکنگ نیوز

بیول اور گردونواح کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت فراہم نہ کی جاسکی

GAS-LOAD-SHEDDING-300x148
بیول( نامہ نگار)بیول اور گردونواح کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت فراہم نہ کی جاسکی مکین علاقہ آج بھی روایتی اور مہنگے ایندھن کے استعمال پر مجبور ہیں بعض علاقوں سے سوئی گیس کی پائپ لائن ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے سے گزررہی ہے بیول گیس منصوبہ کی افتتاحی تقریب میں سابق وزیراعظم اور اس وقت کے وفاقی وزیرپانی و بجلی راجہ پرویزاشرف نے پوری یونین کونسل بیول کو گیس فراہمی کا اعلان کیاتھا پوری یونین کونسل بیول کو گیس فراہمی تو درکنار مرحوم حاجی محمدنواز کی فنڈنگ سے شروع کیے گئے منصوبے کو دیگر علاقوں تک بڑھایابھی نہ جاسکاسوئیں حافظاں،موضع گولین، موہڑہ دھمیال نئی آبادی، ڈھوک بوہڑوالی، موہڑہ مظفریاں ایسے علاقے ہیں جہاں کے مکین مہنگے داموں گیس سلنڈر اور لکڑیاں جلاکر گھریلوامور سرانجام دینے پر مجبور ہیں جبکہ ڈھوک آم والی کے مکینوں نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے مکینوں کاکہناہے کہ انہیں ہردور میں ترقیاتی کاموں کی مد میں نظرانداز کیاگیا گزشتہ ادوار میں سیاسی راہنماؤں نے متعدد وعدے کیے مگرکسی نے انکی بنیادی ضروریات پوراکرنے کی کوشش نہیں کی آمدہ بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ بارے غوروغوض جاری ہے اگرحسب سابق وعدوں پر ٹرخانے کی کوشش کی گئی تووہ بائیکاٹ پر مجبورہونگے عوامی و سماجی حلقوں نے منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیاہے کہ ان علاقوں میں بھی سوئی گیس کی سہولت بہم پہنچائی جائے تاکہ سستے ذرائع ایندھن سے وہ بھی استفادہ حاصل کرسکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*