بریکنگ نیوز

رمضان المبارک کے بعد بھی مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا

christians-in-pakistan-por-christians
بیول(نمائندہ راول نیوز)رمضان المبارک میں انتظامیہ کی موثر کاروائی نہ ہونے سے رمضان المبارک کے بعد بھی مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا اور تاجروں نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کردیا نرخناموں کا وجود ناپید ہوگیا چائے کا کپ 20روپے، سادہ روٹی 10روپے،زندہ شیور مرغ200روپے کلو، بڑا گوشت 350روپے کلو،چھوٹا گوشت600روپے کلو سے زائد میں فروخت ہونے لگااسی طرح حجام اور ٹیلرزنے بھی خودساختہ قیمتیں مقررکرلیں متعدد شکایات کی وصولی پر انجمن تاجران بیول نے نوٹس لیتے ہوئے تحصیل انتظامیہ اور ڈی سی اوراولپنڈی سے کاروائی کی اپیل کردی ،عوامی و سماجی حلقوں کا فوری کاروائی کا مطالبہ۔ بیول بازار میں رمضان المبارک میں نرخناموں پر عمل درآمد نہ ہونے سے رمضان المبار ک کے بعد بھی مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکااور تاجروں نے خود ساختہ مہنگائی کے ریکارڈ قائم کرڈالے چائے کا کپ 20روپے، روٹی 10روپے، گوشت کی قیمت350روپے اور 600روپے کلوسے زائد ہوگئی شیور مرغ کی قیمت بھی آسمان کو جا پہنچی اس لوٹ مار میں حجام اور ٹیلرزبھی کسی سے پیچھے نہ رہے سادہ کٹنگ کے 100سے 300روپے جبکہ سادہ سلائی کی قیمت بھی 500کا ہندسہ عبور کرگئی خود ساختہ مہنگائی پر انجمن تاجران بیول کو متعدد شکایات موصول ہوئیں جس پر انجمن تاجران بیول کے صدر حافظ عمران منظور، راشدحسن راٹھور، اظہربھٹی، سید اسد نقوی ،سابق صدر انجمن تاجران ملک خالد محمود ودیگر نے نوٹس لیتے ہوئے تاجروں کو نرخناموں پرعمل درآمد کی ہدایت کی اسکے ساتھ ساتھ انجمن تاجران اور عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ اور ڈی سی اوراولپنڈی سے نرخناموں پر عمل درآمد کی اپیل کردی دوسری طرف عوامی و سماجی حلقوں کا کہناتھاکہ انتظامیہ خودساختہ مہنگائی کی روک تھام کے لیے اپنا ٹھوس اور موثر کردار ادا کرے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*