بریکنگ نیوز

سفاک شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی ماں بیٹی اور بیٹے کی نمازجنازہ موہڑہ سندھو میں ادا کردی گئی

images34
بیول(نامہ نگار)سفاک شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی ماں بیٹی اور بیٹے کی نمازجنازہ موہڑہ سندھو میں ادا کردی گئی نمازجنازہ رات کے آٹھ بجے ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مقتولین کو موہڑہ سندھو میں سپردخاک کردیا گیاواضح رہے کہ یونین کونسل سوئیں چیمیاں کے گاؤں موضع سنگنی کے رہائشی وحیدمراد نے بیرون ملک مقیم اپنے حقیقی بھائی فیصل کی اہلیہ ،اپنے سگے بھتیجے اور بھتیجی کو گولیاں مار کر موت کی نیند سلادیااور خود فرار میں کامیاب ہوگیاتھاپولیس تھانہ گوجرخان ملزم کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے ملزم کی گرفتاری کی افواہیں گردش میں ہیں تاہم ملزم تاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*