بریکنگ نیوز

دیور نے گھریلو ناچاقی پر بھابی اور اس کے دو معصوم بچوں کو قتل کر دیا

aaa
بیول(نامہ نگار) تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات‘ دیور نے گھریلو ناچاقی پر بھابی اور اس کے دو معصوم بچوں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوسی بیول کے موضع سنگنی کی رہائشی خاتون مسماۃ نذرینہ بی بی اپنے چار پانچ سال عمر کے بچوں عبدالرحمٰن اور فضہ کے ہمراہ اپنے میکے موہڑہ سندھو سے اپنے سسرال آ رہی تھی کے گھر سے چند سو گز کے فاصلے پر سوئی چیمیاں کی حدود میں اس کے دیور وحید مراد نے رستہ روک کر پسٹل سے چار پانچ فائرکئے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ قاتل نے اس کے بعد مقتولہ کے دونوں معصوم بچوں کو بھی سر پر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق قاتل وقوعہ کے بعد جائے واردات پر ہی بیٹھ کر کچھ دیرسگریٹ نوشی کرتا رہا جب لوگ وہاں جمع ہو نا شروع ہوئے تو نہایت آرام سے موقع سے فرار ہو گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قاتل اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے‘ وہ کچھ دنوں سے بھابی سے رقم کے لین دین کے حوالے سے جھگڑا کر رہا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق قاتل کے پاس بار بور رپیٹر گن ‘ پسٹل اور گولیوں سے بھرا بیگ موجود تھا۔واقع صبح تقریباً نو بجے پیش آیا ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایم پی اے چوہدری افتخاراحمد وارثی اور ڈی ایس پی گوجرخان مرزا زمان رضا پولیس فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقتولہ کے والد سبیل سکنہ موہڑہ سندھو کی مدعیت میں ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گوجرخان روانہ کر دیا گیا ہے ۔ مقتولہ کا شوہر فیصل محنت مزدوری کے سلسلہ میں لیبیا میں مقیم ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*