بریکنگ نیوز

پیٹرولنگ پولیس غوثیہ چوکی مندرہ کے اہلکاروں نے بھی ” عیدی مہم” شروع کر دی

gujar-Khan-police-300x225
مندرہ ( ساجد نقوی )پیٹرولنگ پولیس غوثیہ چوکی مندرہ کے اہلکاروں نے بھی ” عیدی مہم” شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گلتاسب حسین سکنہ چہیڑیں نے میڈیا کو روداد سناتے ہوئے کہا کہ میں پی ایس او پمپ مندرہ میں ٹینکی ڈرائیور ہوں گزشتہ رات اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ موضع کوری دولال کے پاس “کس ” میں غوثیہ پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں قیصر کیانی و دیگر نے مجھے روکا پہلے میں ڈر گیا شائد ڈاکو پولیس کے روپ میں کھڑے ہیں مجھ سے پہلے بھی انھوں نے چند ایک موٹر سائیکل کھڑے کیے ہوئے تھے ان میں سے جنھوں نے پیٹرولنگ اہلکاروں کی مٹھی گرم کی اور انہیں عیدی دی انہیں خود ہی جج بن کر موقع پر ہی چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیے جبکہ میرے پاس گاڑی کے کاغذات تھے مگر پیسے نہ تھے اس بنا پر انھوں نے میرا موٹر سائیکل بند کر دیا مجھے انصاف دلایا جائے اور عیدی مہم کے سلسلہ میں غوثیہ پیٹرولنگ چوکی کے اہلکاروں کی غیر مناسب سرگرمیوں کانوٹس لیاجائے جو قانون کی وردی میں اپنی عیدی بنانے میں مشغول ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے بھی بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی آڑ میں شریف شہریوں اور ملازمت پیشہ افراد کو تنگ نہ کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*