بریکنگ نیوز

رمضان المبارک ہمیں صبر واستقامت کا درس دیتا ہے، فرخ اقبال

Mandra Pic1 10-07-15
مندرہ (ساجد نقوی )جہاں رمضان المبارک ہمیں صبر واستقامت کا درس دیتا ہے وہی ہمیں اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادات کے ساتھ ساتھ ہمارے غریب و مستحق لوگوں کی امداد کا بھی حکم ملتا ہے اس مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل ہوتی ہیں اس وقت دل کو تشنگی حاصل ہوتی جب ہم اپنے مستحق بہن بھائیوں کی دل کھول کر مالی معاونت کر کے انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہیں مخیر حضرات کو چاہیے کو وہ پیشہ ور لوگوں سے بچیں اور حقداروں کو انکی دہلیز پر جتنی ممکن ہو مدد کریں گزشتہ کئی برسوں سے ہم نے جو سلسلہ شروع کیا تھا الحمدو للہ آج یہ تعداد ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے ہماری راشن تقسیم کرنے کی دعوت عام ہوتی ہے یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ماہ مقدس میں اللہ تعالی ٰ ہماری توفیقات میں اضافہ کرتا ہے اور ہم اپنے مستحق غریب بہن بھائیوں کی مدد کے قابل ہوتے ہیں ان خیالات کااظہار عزیز النساء ظفر اقبال ویلفئیر ٹرسٹ موہڑہ کو نیاں مندرہ کے چیرمین الحاج فرخ اقبال نے اقبال کیمپس محمدی جامع مسجد و مدرسہ مندرہ میں عید پیکیج برائے مستحقین میں تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلیم بٹ ،عبدالواحد میر ، خورشید اقبال ،سلطان محمود بٹ،ایس ایس نقوی و دیگر موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*