بریکنگ نیوز

مسلم لیگ(ن) کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے،راجہ پرویز اشرف

rajaمندرہ ( سید ساجد نقوی )سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطر مسلم لیگ ن نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے ابھی تک بجلی جیسے بحران پر قابو پانے میں حکومت بری طرح ناکام ہے ماہ مقدس میں بھی عوام سحری و افطاری سمیت بجلی کو ترس رہے ہیں مینار پا کستان پر ٹینٹ لگا کر عوامی خادم کے دعوے دار وں نے 3ماہ میں بجلی بحران حل کرنے کے جھوٹے وعدے کیے ملک اسوقت بھی بے روزگاری ،بدامنی ،گیس کی قلت ،پیٹرول ،مہنگائی جیسے بحرانوں کا شکارہے حکمران الیکشن میں کیے گئے وعدوں سے منحرف ہو چکی ہے جموریت اور پارلیمنٹ بچانے کی خاطر پی پی پی نے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا مگر اسکا نقصان پیپلز پارٹی کو اٹھانا پڑاضرب عضب کی کامیابی کے لیے ہم دعا گو ہیں دشت گردی کیسے ناصور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے جنرل راحیل شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مندرہ تا چکوال روڈ کے دوریہ کرنے اور مرید پھاٹک پر پل کی تعمیر میرے منصوبے کا حصہ ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی پہلے سے زیادہ رقم لگا کر اس منصوبے کواین ایل سی ہی سے مکمل کروایا جا رہا ہے سیاست کے میدان میں چاہے بلدیاتی انتخابات ہوں عوامی طاقت سے نااہل حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور تیر کے نشان پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے پہلے بھی عوام کی خدمت کی آئندہ بھی اگراللہ تعالیٰ نے موقع فراہم کیا پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے راہنما و فخرے مندرہ راجگان راجہ سہیل عزیز گڈو کی جانب سے دیے گئے پرتکلف افطار ڈنر میں راول پریس کلب مندرہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا افطار ڈنر میں راجہ جاوید اشرف ،راجہ خرم پرویز اشرف ،پیر سید اقرار حسین شاہ ،الحاج فرخ اقبال ،مرزا منور آصف ،راجہ عمران کامی ،جاوید مغل ،راجہ ارشد ،حاجی ظفر علی ،امجد بھٹی ،ملک امانت ،راجہ ندیم فاضل ،راجہ رستم قمر ،مرزا سعید ،سید شبیر شاہ ،راجہ شباب عزیز ،راجہ قاسم عزیز ،راجہ جبران ،راجہ ظہیر احمد بھٹی ،چوہدری محمد ظہیر آف کلر سیداں ،قادر نواز قادری ،طاہر راحیل ایڈوکیٹ و دیگر شریک تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*