بریکنگ نیوز

چک بیلی خان روپڑ کلاں‘والدین کا دہشتگردبیٹے کی میت لینے سے انکار

CHAK-BALI-KHAN
چک بیلی خان(نمائندہ راول نیوز) لاہور میں سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشتگرد ثاقب کے والدین نے اس میت وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور تعزیت کے لئے گھر آنے والوں کو بھی منع کر دیا ہے ثاقب ولد طالب حسین کا تعلق چک بیلی خان کے نواحی موضع روپڑ کلاں سے ہے اس کی عمر بیس سال سے کم بتائی گئی ہے حافظِ قرآن ہے بچپن ہی سے مدرسے کی تعلیم حاصل کی ہے چار بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہے بڑا بھائی سفیدی چونا لگانے کی مزدوری کرتا ہے دوسرے نمبر والا الیکٹریشن ہے جبکہ ثاقب سے چھوٹا ٹرک کے ساتھ کنڈیکٹر ہے ثاقب کے اہلِ محلہ کے مطابق وہ مدرسے کا طالبِ علم تھا جہاں سے دہشتگردوں کے ہاتھ چڑھ جانے کے بعد اب ڈھائی سال سے گھر والوں سے رابطے میں بھی نہیں تھا اس کی دہشتگردوں کے ساتھ ہونے کی خبر سن کر گھر والوں نے اس کے اس عمل کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے نہ صرف یہ کہ اس کی میت واپس کر دی بلکہ گھر کے باہر لکھ کر لگا دیا ہے کہ کوئی آدمی اس کی تعزیت کے لئے نہ آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*