بریکنگ نیوز

مندرہ بازار میں گرانفروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی

news-1386375013-3163
مندرہ ( سید ساجد نقوی)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور ڈی سی او راولپنڈی و اے سی گو جر خان کی ہدایت پر اسپشل پرائس مجسٹریٹ عامر مسعود راجہ ہمراہ ریڈر سید شفاعت حسین کاظمی و پولیس کے ماہ رمضان المبارک میں مندرہ بازار میں گرانفروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے صابر ی جنرل اسٹور کے مالک نعیم یونس کو بیسن گو رنمنٹ آف پنجاب کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے پر تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر نمبر 152کا اندراج کروایا جبکہ مندرہ بازار ثاقب ہوٹل والی گلی میں واقع دہی فروش کو بھی مقرر ہ ریٹ سے زائد فروخت کرنے پر مبلغ 2000روپے جرمانہ عائد کیا اس موقع پر اسپشل مجسٹریٹ عامر مسعود راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ہے جو بھی حکومت کے مقررکردہ ریٹ سے زائد نرخوں پر اشیاء خورد نوش فروخت کرے گا اسکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی تمام دوکاندار اپنی اپنی دوکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں تاکہ خریدار کو اشیائے خور د نوش کے ریٹ معلوم ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*