بریکنگ نیوز

تعلیم کے بغیر کو ئی بھی ملک قوم و معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، راجہ شوکت عزیز بھٹی

Mandra Pic 02-07-15
مندرہ ( سید ساجد نقوی)تعلیم کے بغیر کو ئی بھی ملک قوم و معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا وہی قومیں ترقی کے ہمالیہ کو سر کرتی ہیں جو تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیتی ہیں بالخصوص جس خاندان کی خواتین تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہو جائیں تو پھر یہ ایسا چراغ جلتا ہے جس سے کئی چراغ جلتے جاتے ہیں اور اسطرح روشنیوں کے کئی شہر آباد ہو سکتے ہیں خاندان کو بنانے سنوارنے میں عورت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے موجودہ حکومت نے بھی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تحصیل گوجر خان کی دوہرے نشان حیدر کی سرزمین پر خواتین کے لیے دو کالجوں کی منظوری دے دی یے جس میں پہلے مندرہ اور گو جر خان کے درمیان باولی کے مقام پر لڑکیوں کے کالج کے لیے فنڈ مختص بھی کر دیے ہیں جسکا ٹینڈر اخبارات میں آچکے ہیں جلد ہی اسکی بلڈنگ کی تعمیر شروع ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے ڈھوک حبیب مندرہ کے مقام پر انٹر تا ماسٹر کلاسسز برائے خواتین کے لیے بنائے گئے نئے سکول کی افتتاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے کالج کے پرنسپل اربیل اسجد ،سنئیر صحافی احمد نواز کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اسموقع پر علاقے کی ممتاز شخصیات راجہ عصمت اقبال ،شباب ملی کے راجہ ممتاز م، سجاد اشرف ،راول پریس کلب مندرہ کے صدر سید ،ختار کاظمی ،عبدالمجید قریشی ، زاہد شفیق ،ساجد نقوی ،کامران بن ظہور ، سینئر صحافی و وکیل ایم کلیم اللہ بھٹی،شہزاہ ارباب اعجاز و دیگر شریک تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*