بریکنگ نیوز

چک بیلی ڈاکوؤں کا 3 رکنی گینگ گرفتارموٹرسائیکل ،ہزاروں کی نقدی اور پسٹل برآمد

38896196
چک بیلی خان(نمائندہ راول نیوز)پولیس نے خطرناک ڈاکوؤں کا 3 رکنی گینگ گرفتار کر لیا دوران ڈکیتی چھینا گیا موٹرسائیکل ،ہزاروں روپے نقدی اور پسٹل برآمد ،ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے سب انسپکٹر ظہیرالدین بابر نے عملہ کے ہمراہ روات جی ٹی روڈ پر 3 ڈاکوؤں نذر حسین ،وقاص علی اور شہزاد سکنہ چکوال کو عین اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ٹرک ڈرائیور اعجاز احمد سے گن پوائنٹ پر نقدی مبلغ25 ہزار روپے اور موبائیل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے پولیس کے مطابق مذکورہ ڈاکوؤں نے دو ماہ قبل بھی ڈکیتی کی کوشش کے دوران توپ کلیال کے رہائشی طالب حسین کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا جنھوں نے مزید کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران ڈاکوؤں کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹرسائیکل ،25 ہزار روپے نقدی ،موبائیل فون اور دوران واردات استعمال ہونے والے 2 پسٹل بھی برآمد کر لئیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*