بریکنگ نیوز

پولٹری فارمز کی دیسی کھاد کی بدبوکے باعث کئی افراد بے ہوش

465813_67950420
چک بیلی خان(نمائندہ راول نیوز)زمینوں میں ڈالی گئی پولٹری فارمز کی دیسی کھاد کی بدبوکے باعث کئی افراد بے ہوش ہو گئے بے ہوش ہونے والوں میں مطلوب، منظور ،مظلوم اور شفیق نامی افراد ہیں جن کا تعلق چک بیلی خان سے ہے لوگوں نے بتایا ہے کہ چک بیلی خان اور نواحی علاقے میں زمیندار پولٹری فارمز کی بدبودا ریسی کھاد بغیر کسی احتیاط کے کھیتوں میں پھینک دیتے ہیں اور زمینوں کے اوپر ہل بھی نہیں چلاتے جس کی بدبو اور تعفن سے بیماریاں پھیلتی ہیں پہلے سے بیمار لوگ اس کی بدبو برداشت نہیں کر پاتے جس سے وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں لوگوں نے محکمہ صحت اور بالخصوص ڈی سی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ زمینداروں کو کھاد ڈالنے کے فوراً بعد ہی ہل چلانے کا پابند کیا جائے اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*