بریکنگ نیوز

خصالہ سمال ڈیم پانی کے بہاوکا راستہ بند ہونے سے زمین اور فصلیں تباہ

images
چونترہ (نمائندہ راول نیوز)خصالہ سمال ڈیم میں پانی کے ہنگامی اخراج کا کوئی انتظام نہیں بہاو? کے قدرتی راستے بند ہونے سے کئی ایکڑ زمین اور فصلیں تباہاڈیالہ روڈ پر واقع خصالہ ڈیم جو کہ کئی دیہات کی زرخیزی اور راولپنڈی اسلام آباد کے عوام کے لیے تازہ سبزیوں مہیا کرنے کا باعث ہے محکمہ آب پاشی کی عدم توجہی کی وجہ سے کئی مسائل کا شکار ہیجس کا برا ہ راست نقصان کسانوں اور زراعت کو پہنچ رہا ہے ڈیم کی تعمیر ہی میں ایک خامی مضمر ہے وہ یہ کے ڈیم میں پانی کے آمد اور اخراج کو اعتدال میں رکھنے کے لیے کوئی انتظام موجود نہیں اچانک معمول سے زیادہ بارش کی صورت میں جبکہ ڈیم پہلے سے ہی بھرا ہوا ہو تو اضافی پانی جو کہ ڈیم سے اور فلو کرتا ہے جس کے نتیجے میں نشیبی زمینوں میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان ہوتا ہے دوسری وجہ ڈیم سے اضافی پانی کے بہاو? کے راستوں پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے مدتوں سے بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے اخراج کے راستے مٹی سے بھرگئے ہیں اور کئی کسانوں نے ان پر فصلیں کا شت کر لی ہیں جس کی وجہ سے اضافی پانی کے بہاو? میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جو راستہ نہ ملنے کی وجہ سے دریا? سواں میں گرنے سے پہلے کئی میل تک پھیل کر فصلیں تباہ کر دیتا ہے مقامی کسانوں کے ایک وفد جس میں یاسر محمود ،ثاقب نواز اور سخاوت حسین شامل تھے صحافیوں کو اپنے مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*