بریکنگ نیوز

کہوٹہ کے محلہ راجگان میں پولیس تھانہ کہوٹہ نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

download
کہوٹہ(نمائندہ راول نیوز)کہوٹہ کے محلہ راجگان میں ڈاکوؤں نے رات 9بجے اسلحہ کی نوک پر گھر کے اندر داخل ہو کر خواتین سے زیورات ، نقدی اور دیگر ہزاروں روپے مالیت کی اشیاء4 لوٹ لی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔دیگر اہم انکشافات متوقع ہیں۔ بااثر شخصیات ڈاکوؤں کو بچانے کیلئے میدان میں گود پڑی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں گذشتہ روز تحریری درخواست دیتے ہوئے محلہ راجگان کہوٹہ شہر کے رہائشی راجہ مسعود کے داماد راجہ وسیم اللہ ، راجہ غازی امان اللہ نے بتایا کہ میں محلہ راجگان کہوٹہ کا رہائشی ہوں۔ میری ساس اپنی دوسری بیٹی کو ملنے کے لئے بیرون ملک آسٹریلیا گئی ہوئی ہیں۔ گذشتہ ہفتے رات تقریباً 9:45پر میری بیوی اپنی چھوٹی بچیوں کے ہمراہ اور اپنی بہن کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی کہ اسی اثنا میں تین نوجوان لڑکے جن کی عمریں 20سے 23سال کے درمیان تھیں۔ تینوں مسلح پسٹل تھے اسلحہ کی نوک پر ڈاکوؤں نے میری چھوٹی بچی جسکی عمر تین سال ہے کو اٹھا لیا۔ اور کہا کہ گھر میں جو کچھ ہے نکالو ورنہ جان سے مار دیں گے۔ میری بیوی نے ڈر اور خوف کی وجہ سے اپنا پرس برنگ سرخ ملزمان کو دے دیا۔ جس میں نقدی رقم مبلغ 22500روپے اور تلائی زیورات 2عدد انگوٹھیاں ، 2عدد بالیاں، شناختی کارڈ وغیرہ اور ایک عدد کیمرہ زبردستی اسلحہ کی نوک پر ڈاکو لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے واردات کے چند بعد ہی ملزمان ڈاکوؤں کو ڈراماء4 ئی انداز میں گرفتار کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*