bazar-640x330کہوٹہ() اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا دوکانداروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ پرانجمن سبزی و پھل فروش کہوٹہ کا سستارمضان بازار اور تمام بازار بند کرنے کا اعلان۔ انجمن فروٹ و سبزی فروشاں کہوٹہ کے صدر ملک محبوب،جنرل سیکرٹری شیخ زاہدمحمود نے فروٹ و سابزی فروشاں کی ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ہمارے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں اور اوپر سے ہمیں مجبورکیا جارہا ہے کہ ہم جو چیز سبزی منڈی راولپنڈی سے110روپے کی ملتی ہے وہ ہم رمضان سستا بازار میں90روپے میں فروخت کریں ،آج رمضان سستا بازار کو لگے چار دن ہوئے ہیں اور ہم لوگ15ہزار روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرچکے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ہمیں دبانے کی بجائے منڈی میں بیٹھے ہوئے مگر مچھوں کو ہاتھ ڈالیں جومہنگائی کا سبب بن رہے ہیں ،انجمن سبزی و پھل فروش کہوٹہ کے عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ بلا ل ہاشم نے اپنا رویہ نہ بدلا تو مکمل طور پر ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ کل سے کہوٹہ میں سبزی و فروٹ کی فراہمی مکمل معطل رہے گی اور جن تک وزیر اعلیٰ پنجاب میان محمد شہباز شریف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر)بلال ہاشم کا تبادلہ نہیں کرتے رمضان سستا بازار سمیت پورا کہوٹہ شہر میں فروٹ و سبزی کی سپلائی معطل رہے گی۔