بریکنگ نیوز

اختیارات کا ناجائز استعمال سب انسپکٹر عزیز بھٹی معطل مقدمہ درج

10635889_450281435114626_6653478030566351198_n
راولپنڈی(نامہ نگار)سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی نے اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے والے پولیس افسر کو معطل اور اس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کو کاشف نامی شخص نے درخواست دی کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ سب انسپکٹر عزیز بھٹی اس کے گھر داخل ہوااور تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے زبردستی ہتھکڑی لگا کر تھانہ مندرہ بغیر کسی جرم میں ملوث لے گئے ۔ اس اطلاع کے موصول ہونے پر سی پی او راولپنڈی نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ SIکو معطل کردیا اور SHOتھانہ نصیر آباد کو مذکورہ SIکیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا جس پر SHOتھانہ نصیر آباد نے SIکیخلاف مقدمہ نمبر308بجرم365/452ت پ تھانہ نصیر آباد درج کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*