بریکنگ نیوز

گو جر خان میں سستا رمضان با زار آج سے شروع ہو رہا ہے

20150616045731
گوجرخان(نمائندہ راول نیوز) گذشتہ سالوں کی طرح گو جر خان میں سستا رمضان با زار آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں عوام کو سستے داموں اشیا فراہم کی جائیں گی۔سستا رمضان میں شہریوں کی سہولت کے لیے مٹن، بیف، مرغ، کولڈ ڈرنکس، سبزی فروٹ، سمیت ہر قسم کی اشیائے صرف کے سٹال لگائے گئے ہیں۔ گو جر خان میں سستا رمضان بازار کئی سالوں سے کامیابی کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نازئی پروین نے منگل کو سستا رمضان با زار کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظام و انصرام کا جائزہ لیا۔انکے ہمراہ چیف آفیسر چاند مبین بھی تھے۔ جن کو نازیہ پروین نے ہدایت کی کہ عوام کو سستے داموں اشیا کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں خریداری کا بہترین ماحول بھی فراہم کیا جائے۔نازیہ پروین نے کہا کہ وہ خود سستا رمضان با زار کے معاملات کو دیکھیں گی اور اس میں کسی قسم کی بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*